پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔
نارووال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزراء اور این ڈی ایم اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بارشوں سے گلگت بلتستان اور کے پی میں بہت جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ پنجاب کےمیدانوں سے شدید طغیانی گزر رہی ہے، سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم سب کو افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت، ریسکیو، پولیس، محکمہ ایری گیشن دن رات کام کر رہےہیں، جس پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیم ورک کی وجہ سے نقصان کو کم سے کم کیا جا رہا ہے۔لائیو: سیلاب سے پنجاب میں تباہی،کئی بند ٹوٹ گئے، پانی آبادیوں میں داخل، راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، اموات 12 ہوگئیںوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 2022 میں اس طرح کی آفت آئی اور تباہی ہوئی، 2022 کی تباہی کا مرکزی نشانہ سندھ اور بلوچستان تھا، لاکھوں ایکڑ پر کاشت تیار فصلیں تباہ ہو گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا، ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہوگا، ہمارے پاس کئی نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر