ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام ‘اسٹیل ڈوم’ تیار کر لیا

استنبول(نیشنل ٹائمز) ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کر لیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کو باضابطہ طور پر مقامی فضائی دفاعی ڈھال “اسٹیل ڈوم” (Steel Dome) کا افتتاح کیا، جسے انہوں نے ترکیے اور اس کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔صدر رجب طیب اردوان نے فضائی دفاعی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیل ڈوم ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ایک بالکل مختلف درجے تک لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے پاس اپنا ریڈار، فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نہ ہو، وہ مستقبل میں اپنے وجود کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔ترک صدر کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 47 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 460 ملین ڈالر ہے، جو ترکیے کے دوستوں کے لیے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہوں گی۔ تاہم ترک حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ نظام مکمل طور پر کب فعال ہوگا۔البتہ صدر نے 460 ملین ڈالر مالیت کا اسٹیل ڈوم سسٹم فوج کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق اردوان کی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں اسٹیل ڈوم کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد سمندری اور زمینی فضائی دفاعی پلیٹ فارمز اور سینسرز کو ایک نیٹ ورک میں ضم کرکے ترکیے کے فضائی حدود کا تحفظ کرنا ہے۔یاد رہے کہ ترکیے نے 2019 میں روس سے ایس400 میزائل سسٹم حاصل کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے امریکی ایف-35 جیٹ پروگرام سے خارج کر دیا گیا تھا، جو انقرہ کے دفاعی مقاصد کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر