مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی کے مندر کے قریب شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر