ایرانی صوبے سیستان میں پاسداران انقلاب کی کارروائی، 13دہشتگرد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ایرانی پاسداران گارڈز کی کارروائی میں ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاسداران انقلاب گارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیستان بلوچستان میں پولیس پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے تھےجب کہ 2 کو گرفتار کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق تمام عسکریت پسند ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے تھا اور عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر