پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب میں بارشوں اور چناب، ستلج، راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، اویس لغاری، مصدق ملک اور عطاءاللہ تارڑ کے علاوہ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی شریک ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال اور اب تک اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔لائیو: راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال، چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیاوزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے، این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گجرات، سیالکوٹ، لاہور میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر