اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری، سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی۔
رپورٹ کے مطابق سرحدوں کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں کو گشت کرتے دیکھا گیا۔غزہ میں نئے فوجی آپریشن کے لیے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ میں نئے فوجی آپریشن کاگرین سگنل دیا جائےگا۔
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری
ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کاسلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج نے تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 13 افراد بھی شامل تھے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہداکی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ58 ہزار 629 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں قحط کی صورت حال برقرار ہے، بھوک کی شدت سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد خوراک نہ ملنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 303 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر