شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاک فوج سے مدد مانگ لی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شدید سیلابی صورتحال کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا۔پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کرلی۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلےہی مصروف ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔مراسلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع نارووال اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں سوا دو لاکھ کیوسک پانی کے اخراج نے وسیع علاقے کو زیرِ آب کر دیا ہے جبکہ نالہ ڈیک میں بھی شدید طغیانی جاری ہے۔احسن اقبال کے مطابق ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، تاہم سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج سے بھی معاونت طلب کر لی گئی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میری تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ چوکس رہیں، غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ میں خود بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نارووال آ رہا ہوں۔واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر