جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی وہاں بائیکاٹ، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی الیکشن سےمتعلق پی ٹی آئی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے،جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار ہیں کیونکہ وہاں اپنی حکومت ہے، اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں مگر پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار ہے کیونکہ عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے، خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں جب کہ پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ الیکشن نہیں، اپنی مرضی کا کھیل ہے،جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی وہاں بائیکاٹ کردیا جائے، یہ عوامی اعتماد سے نہیں بلکہ سرکاری مشینری سے الیکشن جیتنے کے خواہشمند ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر