چینی کارساز کمپنی فا نے اپنی پہلی چین۔ یورپ مال بردار سروس شروع کردی

چھانگ چھون(شِنہوا)معروف چینی کارساز کمپنی، فا گروپ کمپنی لمیٹڈ کی گاڑیوں کے اعلیٰ معیار کے پرزوں سے لدی ایک ریل گاڑی چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون سے یورپ کے لئے روانہ ہوگئی۔ یہ اس کمپنی کی چائنہ۔یورپ ریلوے ایکسپریس سروس کے ذریعے پہلی براہ راست ترسیل ہے۔
یہ ریل گاڑی، جس میں فا کمپنی کے ہونگ چھی، جئی فانگ اور بیسٹون برانڈ کے پرزے شامل ہیں، تقریباً 7900 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور پہلے مان ژولی پورٹ سے گزرے گی، اس کے بعد یورپ کی جانب روانہ ہوگی۔
چھانگ چھون میں قائم فا کمپنی چین کی واحد کمپنی ہے جسےچائنہ ۔یورپ ریلوے ایکسپریس چلانے کا لائسنس حاصل ہے، کمپنی نے اختراعی طور پر ریل، سمندری مال برداری اور بیرون ملک گوداموں پر مشتمل کثیر اقسام کا نقل وحمل کا مربوط نظام اختیار کیا ہے۔یہ جامع طریقہ کار آغاز سے اختتام تک مکمل خدمات فراہم کرتا ہے جس سے نہ صرف نقل وحمل کے مجموعی اخراجات میں کمی آتی ہے بلکہ اس کی ترسیلی رسد کی مضبوطی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
روایتی سمندری مال برداری کے مقابلے میں اس روٹ نے نقل وحمل کا وقت 45 دن سے کم کرکے صرف 18 دن کردیا ہے جبکہ نقل وحمل کے اخراجات میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اس موثر نظام سے فا کمپنی کی گاڑیوں کی برآمدات کی بین الاقوامی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر