ٹیرف کے باعث 25 ممالک نے امریکا پارسل بھیجنے پر پابندی لگادی

جنیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے منگل کو بتایا کہ امریکی ٹیرف کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی ہیں۔
ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے نئے ٹیرف اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے اعلان نے پوسٹل پیکجز کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔خیال رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جانے والے زیادہ تر پارسلز قبول نہیں کیے جائیں گے۔یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق، ’ہمیں 25 رکن ممالک کے پوسٹل آپریٹرز نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں اور اس کی وجہ وہ غیر یقینی صورتحال ہے جو امریکی حکام کے نئے اقدامات اور ان کے عملی نفاذ سے متعلق پائی جا رہی ہے۔ادارے نے مزید کہا کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا وضاحت نہیں کرتا کہ وہ اپنے نئے فیصلوں کو کس طرح نافذ کرے گا اور ان کے لیے درکار انتظامی تبدیلیاں کب مکمل ہوں گی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر