ویتنام: سمندری طوفان سے شدید بارشیں اور سیلاب، 3 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ویتنام میں سمندری طوفان کاجیکی کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں سمندری طوفان کاجیکی نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 7 ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ 28 ہزار ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیرآب آگئی اور 18 ہزار درخت گرگئے جب کہ بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے کئی صوبے تاریکی میں ڈوب گئے۔موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ شمالی ویتنام کے کئی حصوں میں بارشیں جاری رہیں گی جس کے سبب کچھ علاقوں میں 6گھنٹے کے دوران 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کا خدشہ ہے جو ممکنہ طور پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر