بھارت نے ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارت کی جانب سے ستلج کے بعد دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پرپانی کا بہاؤ 79 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نالہ اوج میں جلالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 48500کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 73926 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق نالہ بسنتر میں پانی کا بہاؤ 1800 اور نالہ بئیں میں1656 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بتایاکہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح 21.30 فٹ بلند ہوگئی، مزید اضافہ جاری ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا پربھارت سے 141755 کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہوا۔ہیـڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 94143 کیوسک اور زیریں بہاؤ 87529 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت نے 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر