فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس، اسحاق ڈار بھی شریک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمدفاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کریں گے، اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پراجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اوآئی سی اجلاس فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پرغور کرے گا۔ واضح رہے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس آج او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر