بھارتی آبی جارحیت: دریائے ستلج میں اونچے درجےکا سیلاب برقرار ، فصلیں تباہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں قصور کےگنڈا سنگھ والا کےمقام پر اونچےدرجےکا سیلاب برقرار ہے۔
گنڈا سنگھ والا کےمقام پر سیلابی صورت حال کے باعث مزید کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ ہزاروں ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین اور ان کے مویشی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں بھی زیر آب آگئیں، مقامی لوگ پانی میں گھر گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔بہاولپورکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کا انخلاجاری ہے، بہاولنگرمیں دریائے ستلج میں درمیانےدرجےکےسیلاب سےکپاس، چاول اور تل کی فصلیں اور آبادیاں زیر آب آگئیں۔ادھر گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر دریائےسندھ میں بھی درمیانے درجےکا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے متاثر ہوئے، سیلابی صورت حال کے باعث علاقہ مکینوں کی مال مویشیوں کےساتھ نقل مکانی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر