ری کال ووٹنگ سے ظاہر ہے ناکامی “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند تحریک کا مقدر ہے، ترجمان مین لینڈ

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان میں چینی کومِن تانگ (کے ایم ٹی) پارٹی کے قانون سازوں کے خلاف دوسرے مرحلے کے ری کال ووٹنگ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند تحریک عوام کی مرضی کے خلاف ہے اور ناکامی اس کا مقدر ہے۔
دوسرے مرحلے میں 7 قانون سازوں کے خلاف ری کال ووٹنگ ہفتہ کو ناکام رہی اور کسی بھی ری کال کی تجویز منظور نہیں ہوئی جو کہ کے ایم ٹی کی طرف سے ری کال مہم کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ہے۔
رائے شماری کے دو مرحلوں کے باوجود جزیرے کی مقننہ میں ڈیموکریٹک پروگریسیوپارٹی (ڈی پی پی) اقلیت میں ہی ہے اور 113 نشستوں میں سے 51 نشستیں ہی لے سکی ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 جولائی کو رائے شماری کے پہلے مرحلے کے بعد تائیوان کے عوام نے ڈی پی پی کے بدنیتی پر مبنی سیاسی کھیل کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند تحریک اور سیاسی چال بازیاں عوام کی مرضی کے خلاف ہیں جو ناکام ہوکر رہیں گی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر