بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند، کئی دیہات زیر آب

لاہور(نیشنل ٹائمز)بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج اور چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان میں بیٹ کے علاقوں میں دیہات زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی جانب سے ریسکیو کیمپ قائم نہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں اور متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح 21فٹ بلند ہوگئی ہے جس کے باعث سیلاب متاثرین کے انخلا کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور دیگر اضلاع سے ریسکیو اہلکار اور کشتیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ بہاولپور میں بھی ہیڈاسلام پربھی پانی کی سطح بڑھنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے جبکہ بہاولنگر میں عارضی بند ٹوٹنے سے فصلوں کو نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ لیہ میں دریائے سندھ میں طغیانی سے پولیس چیک پوسٹ دریا بُرد ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر