کورونا کی چوتھی لہر ،CAA کا ملازمین کی ویکسی نیشن کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ملازمین کی ویکسی نیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق حکومت کے تعاون سے ویکسین لگانے کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں اور 31 جولائی 2021ء تک تمام ملازمین اپنی ویکسی نیشن کروائیں ۔سی اے اے مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نان ویکسینیٹڈ ملازمین کے یکم اگست سے ایئرپورٹس اور دفاتر آنے پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دن میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر