حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس نے اُن کی بات نہ مانی تو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کو رفح اور بیت ہنون کی طرح تباہ کر دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیردفاع کا بیان وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے غزہ شہر پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ادھر حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو عالمی ثالثوں کی جنگ بندی کو ششوں کو نظر انداز کرکے غزہ شہر پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری
دوسری جانب قابض صیہونی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں صبح سے اب تک مزید 65 فلسطینی شہید کردیے۔غزہ میں اسرائیلی فوج نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 71 فلسطینیوں کو شہید کردیا، شہید افراد میں امداد کے منتظر 24 افراد بھی شامل تھے۔عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 263 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ57 ہزار 365 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں قحط کی صورتحال برقرار ہے، بھوک کی شدت کے باعث مزید 2 فلسطینی دم توڑ گئے۔اقوام متحدہ نے بھی غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے، اقوام متحدہ کے گلوبل ہنگر مانیٹر انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت 5 لاکھ 14 ہزار فلسطینی، یعنی غزہ کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ قحط کا شکار ہے اور یہ تعداد ستمبر کے آخر تک 6 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر