ایم اے جناح روڈ پر پٹاخے کے گودام میں دھماکے سے کتنی تباہی ہوئی؟ بی ڈی ایس کی رپورٹ جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز) ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطا بق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کی آواز 5 سے 7 کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی، دھماکے کے باعث 100 میٹر کے دائرے میں تباہی پھیلی اور گودام میں موجود 500 کلو گرام فائر ورکس کا سامان جل گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گودام میں اس وقت مجموعی طور پر 5 ہزار کلو آتشبازی کا سامان موجود ہے، رپورٹ میں تمام سامان کو کسی محفوظ مقام پر جلد از جلد تلف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ گودام کامالک حنیف مختلف شہروں اور بیرون ملک سے بھی آتشبازی کا سامان منگواتا تھا، ملزم حنیف عمارت کے عقب میں آتش بازی کا سامان تیار بھی کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم حنیف گرفتار ہے اور اس کا زخمی بھائی اسپتال سےفرارہوگیاہے۔پولیس نے دھماکےکا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں آتش گیرمادہ ذخیرہ کرنے میں غفلت سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر