صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا۔
وزیرخزانہ کمیشن کے سربراہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ ارکان ہوں گے، چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔کمیشن کے ارکان کی تعداد 9 ہوگی۔پنجاب حکومت سے ناصرمحمود کھوسہ بطور ماہر این ایف سی کے رکن ہوں گے، سندھ حکومت کی جانب سے اسد سعید، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان حکومت کی طرف سے فرمان اللہ بطور ماہر این ایف سی کے رکن ہوں گے۔وزارت خزانہ نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اور ٹرمز آف ریفرنس جاری کردیے۔ٹی او آرز کے مطابق این ایف سی صدر مملکت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسزکی تقسیم سے متعلق سفارش کرے گا۔اس کے علاوہ این ایف سی وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو گرانٹ ان ایڈ کی تیاری کی سفارش بھی کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر