انسداد دہشتگردی آپریشنز صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے، افواج کررہی ہیں، کوئی غیر ملکی عنصر شامل نہیں: پاکستان

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں انسداد دہشتگردی آپریشنز صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افواج کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ دوست ممالک کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری ہے لیکن زمینی کارروائی صرف پاکستان کر رہا ہے، انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کوئی غیر ملکی عنصر شامل نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ پاکستان کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے سے خطے میں رابطہ کاری، انضمام اور خوشحالی بڑھے گی۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی انسداددہشتگردی رپورٹ میں افغان سرزمین سےعالمی خطرات پراظہار تشویش کیا گیا۔پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط اور کثیرالجہتی ہیں، پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، ڈاکٹرز اور تجارت پاکستان امریکا تعلقات کا اہم پہلو ہیں، پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، امریکا نے خطے میں جنگ بندی اور ڈی اسکیلیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اسلحہ جمع کرنے کی دوڑ خطے کیلئے تشویشناک ہے، بین الاقوامی برادری کے بھارت کو اسلحہ تک بےلگام رسائی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے۔شفت علی خان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ آنے دینا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوس ناک ہے، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر