غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچالی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچالی۔
غذر میں گلیشیئرپھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنےوالے سیلاب نے دریائے غذر کے ایک حصے کا بہاؤ روک دیا۔سیلاب کی اطلاع پر راتوں رات گاؤں تالی داس خالی کیاگیا اور تقریباً 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے اور یہ اطلاع ایک مقامی چرواہے انصار نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر دی۔انصار کی اطلاع کے بعد 100مکانات خالی کرائےگئے اور بعد میں سیلاب آیا توان خالی مکانات کو نقصان بھی پہنچا لیکن قیمتی جانیں بچ گئیں۔ چرواہا سیلاب کے وقت اپنے اہلخانہ کے 6 افراد کے ساتھ اسی نالے میں موجود تھا۔پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن کرکے گاؤں تالی داس کے 200 لوگوں کو گاؤں یانگل اور سمال منتقل کرادیا۔ ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمان کے مطابق پاک فوج نے راوشن نالے میں چرواہے سمیت محصور 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور وہ محفوظ مقام پر ہیں۔ ترجمان جی بی حکومت کئ مطابق 7 کلومیٹر کے علاقے تک مصنوعی جھیل بن چکی ہے اورایک کلومیٹر کی سڑک ریلوں میں بہہ گئی ہے



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر