اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ فیصل کریم کنڈی نے طنزاََ کہا کہ حیرت ہے وزیر اطلاعات نابینا ہے ۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہر حلقے سے جیالا میدان میں ہے ۔پی ٹی آئی والوں کو امیدوار نہیں ملے ۔ہر حلقے میں کرائے پر امیدوار لیئے ۔عمران نیازی کشمیر کا بھی وہ ہی حال کرینگے جو کے پی کے کا کیا ہے۔علی امین گنڈاپور بھی اپنے والد امین گنڈاپور کی طرح معافیاں مانگیں گے۔




