غذر: گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد دیہات زیر آب

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، تالی داس نالہ میں لینڈ سلائڈنگ دو اطراف سے ہوئی، لینڈسلائڈنگ سے راؤشن گاؤں کی آبادی محصور ہوگئی۔وزیر داخلہ جی بی شمس لون کا کہنا ہے کہ سیلاب نے غذر میں ایک بار پھر تباہی مچادی ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے، کمانڈر FCNA کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا بتانا ہے کہ غذر میں گوپس کا علاقے تلی داس کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا ہے، گلیشیئرپھٹنے سے سیلابی صورتحال اور تباہی ہوئی۔فیض اللہ فراق کا کہنا ہے سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے،شدید مالی نقصان ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، دریا کا بہاؤ رکنے کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے سے پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کرگیا ہے، متصل دیہات زیرآب آنے کاخدشہ ہے، 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر کا بتانا ہے کہ تالی داس راؤشن میں لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث رات 3 بجے سے دریائے غذر مکمل بند ہے، دریائے غذر بند ہونے سے مزید آبادیاں سیلابی پانی کے کٹاؤ کی زد میں آرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو بروقت اطلاع دی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر