ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے41 کروڑڈالر کا پیکج منظور کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑڈالر کا پیکج منظور کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پیکج میں بیررک گولڈکے لیے 30 کروڑ ڈالرکاقرض ہے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی کے پیکج کے بقایا11 کروڑڈالرحکومت پاکستان کے لیے فنانسنگ گارنٹی ہے۔ واضح رہےکہ کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے رواں سال اپریل میں پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی حامی بھر ی تھی۔امریکی میڈیا نے بتانا تھا کہ بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہوگا جب کہ باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور بلوچستان حکومت کے پاس ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا اور سال 2028 میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر