لاہورپولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افرادرعایت کےمستحق نہیں. ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں۔علیمہ خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والدکے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نےگھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لےگئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہو ر پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر