جسمانی تشدد، نیند کی کمی: مسلسل 300 گھنٹوں سے زائد چلنے والا لائیو چیلنج انفلوئنسر کی جان لے گیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)46 سالہ سابق فرانسیسی فوجی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رافیل گریون انتہائی خطرناک لائیو چیلنج کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر رافیل گریون جنہیں ’ جین پورمانو ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔2023 سے انتہائی خطرناک اور انتہاپسندانہ چیلنجز مکمل کرنے کے باعث انٹرنیٹ کی دنیا میں خاصی شہرت رکھتے تھے۔پورمانو مختلف اور انتہائی خطرناک چیلنجز کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ کک ‘ پر ایک مضبوط کمیونٹی رکھتے تھے، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پورمانو کے فولورز کی تعداد ایک ملین تھی، ان خطرناک چیلنجز کے دوران انفلوئنسر کو تضحیک، بدسلوکی کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک اور مشکل چیلنجز بھی مکمل کرنے ہوتے تھے۔انفلوئنسر کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ فرانس کے گاؤں کونٹیس میں رافیل کی رہائش گاہ پر پیش آیا جہاں رافیل 300 گھنٹوں (تقریباً10 روز سے زائد ) سے بھی زیادہ چلتے رہنے والے لائیو اسٹریمنگ شو کے دوران شدید جسمانی تشدد اور نیند کی کمی کے سبب چل بسے۔رپورٹس کے مطابق اسٹریمنگ کی لائیو ویڈیو میں رافیل گریون کو ایک گدے پر بے حس وحرکت لیٹا پڑے دیکھا گیا، ایسے میں ان کے ساتھ موجود دوسرے اسٹریمر نے اس پر پانی کی بوتل پھینکی مگر کوئی حرکت نہ ہو سکی، بتایا جارہا ہے کہ چیلنج میں شامل دیگر انفلوئنسر نے رافیل کو چیلنج کیلئے کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کِک پر رافیل گریون کی نشریات اس وقت اچانک بند ہوگئیں جب ناظرین نے محسوس کیا کہ وہ حرکت نہیں کررہے۔دوسری جانب پورمانو کے آخری لائیو اسٹریم میں ان کے گروپ نے تقریباً 42,000 امریکی ڈالر کی آمدنی کی۔تاہم یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پورمانو قلبی مسائل کا شکار تھے جس کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔فرانسیسی حکومت کی وزیر کی جانب سےمسٹر گریون کی موت اور تشدد کو ” انتہائی خوفناک” قرار دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر