کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، 34 افراد زخمی

کراچی(نیشنل ٹائمز)ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں موجود پٹاخوں کےگودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق پٹاخوں کےگودام میں دھماکےکے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، گودام میں لگی آگ بھجانے میں 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔پالیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 34 افراد زخمی ہوئے، جناح اسپتال میں 20 اور سول اسپتال میں 14 زخمی لائے گئے، جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق گودام کے مالکان دونوں بھائی ہیں جو دھماکے میں زخمی ہوئے، ایک بھائی کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، دونوں بھائیوں کو شامل تفتیشن کیا جائےگا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس سے گودام میں دھماکے کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ گودام میں دھماکے کی تفتیش سے آگاہ رکھا جائے، چیک کیا جائےکہ گودام مالکان کے پاس آتشبازی کا سامان رکھنے کا لائسنس ہے یا نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں ایسے گوداموں کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر