غزہ میں مزاحمت کاروں کا چھاپہ مار کارروائی اور خودکش حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے خان یونس کے علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک نئی قائم شدہ اسرائیلی فوجی پوزیشن پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوجیوں کو قریب سے ہلکے ہتھیاروں اور دستی بموں سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جبکہ ایک اسنائپر نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔القسام بریگیڈز کی جانب سے مزید کہا کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی مدد کو آنے والے فوجی دستے کے درمیان ایک مزاحمت کار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں مارٹر گولے، اینٹی ٹینک شیلز اور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد مزاحمت کار واپس آگئے تاہم گروپ نے ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجیوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خان یونس کے علاقے میں آمنے سامنے کی جھڑپ میں تقریباً 10 فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا۔ فوج کے بیان کے مطابق 15 سے زائد جنگجوؤں نے مشین گنوں اور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سے حملہ کیا اور کفیر بریگیڈ کی نخشون بٹالین کی دفاعی پوزیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے فضائیہ کی مدد سے حملہ پسپا کردیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران اس کے 90ویں بٹالین کا ایک فوجی شدید زخمی جبکہ دو دیگر معمولی زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر