کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 15 ہوگئی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
کراچی میں کل کی سیلابی صورتحال کے اثرات آج بھی شہر کی سڑکوں پر خراب گاڑیاں اورگڑھوں کی صورت نظر آرہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں پچھلے 24 گھنٹے میں 178 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل کی سیلابی صورتحال کے بعد اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔کارساز، ملیر ہالٹ اور دیگر مقامات پر خراب گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں برساتی پانی جمع ہے۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں مکان میں جمع پانی سے معمر شخص کی لاش ملی ہے، 70 سال کا معذور شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق معمر شخص بستر سے نیچے پانی میں گرا۔ذرائع کے مطابق شہر کے 2000 فیڈرز بحال ہیں، کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، گڈاپ، بن قاسم، سرجانی، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں 20 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔دوسری جانب بارش کو رکے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں آسکا، ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بڑی طرح متاثر ہے۔جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونے والی متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ائیرپورٹ پر تعینات پی اے اے اور ائیرلائنز عملے کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکی۔شہر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آج کراچی کی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ، کراچی پرنسپل سیٹ اور ماتحت عدالتیں آج بند رہیں۔مون سون ہوائیں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہیں اور ان ہواؤں کے زیر اثر آج مزید جب کہ کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر