غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 51 فلسطینی شہید ہوگئے

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ پر اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، تازہ کارروائی میں مزید 51 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 51 فلسطینی شہید ہوئے جن میں کم از کم 8 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے مراکز کے قریب فائرنگ کی۔اس کے علاوہ خان یونس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے خیموں پر حملوں میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک خیمے پر حملے میں مزید 4 افراد جان سے گئے۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شروع کی گئی تقریباً 2 سالہ نسل کش جنگ میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 18 ہزار 885 بچے بھی شامل ہیں۔ادھر حماس کی جانب سے قطر اور مصر کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی کے بعد اسرائیلی حکومت نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر