یہ 2018 ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

میرپور (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ دوہزار اٹھارہ ہے نہ پہلے والی ن لیگ، اب ووٹ چوری ہوا تو کشمیری آپ کو نہیں چھوڑیں گے، نون لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ مریم نواز نے اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، یہ 2018 ہے نہ وہ والی مسلم لیگ ن، اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے، یہ 2018 نہیں جس میں تم نے مشینیں بند کر کے الیکشن چوری کر لیا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ الیکشن جیت لیا، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے، کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں 2 منٹ خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں، مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں، نواز شریف چاہتے تھے آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنے، نواز شریف دور میں چین پیسے لا کر منصوبے لگانا چاہتا تھا، سی پیک نواز شریف کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر