‘چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یا خطرہ نہیں’: چینی وزیر خارجہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین اوربھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے،دشمن یا خطرہ نہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار پیر کو بھارت پہنچے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ اپنے3 روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یاخطرہ نہیں۔ چین اوربھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے تعلقات میں ایک مشکل دور کے بعد آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ہمیں اختلافات کو تنازعات میں اور مقابلے کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے شروع ہونے والی عالمی تجارتی اور جغرافیائی سیاست کی ہلچل کے دوران بھارت اور چین نے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔چین کے وزیر خا رجہ رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے۔جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی ممکنہ طور پر اسی ماہ چین کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر