آذر بائیجان نے ملٹی ڈومین وار فیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمت عملی سیکھنےکی خواہش ظاہرکردی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آذر بائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ملٹی ڈومین وار فیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمت عملی سیکھنےکی خواہش ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذر بائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفدکی قیادت نائب وزیر اور ڈی جی دفاع ایگل گوربانوف کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کےدفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں تربیت، جدیدیت اور تکنیکی مہارت اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ائیرچیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں،آپریشنل ڈھانچے کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ائیر چیف نے وفد کو اہداف اور مستقبل کی جنگی ضروریات پر مبنی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجان کی فضائیہ کو افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کی یقین دہانی کے ساتھ مینٹیننس کےمعیار کو بھی بہتر بنانے اور آپریشنل تربیت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وفد کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے عملے کی مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے میدان میں ترقی کے ذریعے حاصل غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون میں اضافے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آذربائیجان کے وفد نے دوطرفہ مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس تعاون سے باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون کے لیے آذربائیجان کی شدید خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کا بھرپور آپریشنل تجربہ آذربائیجان کے لیے ایک قیمتی ماڈل ہے۔ آذربائیجان ملٹی ڈومین وارفیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمتِ عملی سیکھنے کا خواہاں ہے۔وفد نے اپنے ملک کے پورے تربیتی نظام کو ازسرنو ترتیب دینے کے ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون آذربائیجان کی فضائیہ کی جدیدیت اورپیشہ ورانہ ترقی میں نمایاں کردارادا کرےگا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے دفاعی وفد کا دورہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا عکاس ہے۔ یہ دورہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو بھی تقویت دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر