کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیرکا شکار

کراچی(نیشنل ٹائمز) موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
شہر قائد میں جاری موسلا دھار بارش نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیاہے وہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث 8 پروازیں منسوخ جب کہ 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔اسکردو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-456 لینڈ نہ کرسکی اور اسے متبادل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335 کو کراچی کے بجائے ملتان روانہ کر دیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی جب کہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی وقت پر لینڈ نہ کرسکیں۔کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور،ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تاخیرہوئی۔کراچی کوئٹہ کی قومی ائیرلائنز کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کر دی گئیں،کراچی اسلام آبادکی قومی ائیر کی 2 پروازیں پی کے 308، 309 بھی منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے دبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ تیز ہواؤں اور بارش سے پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، چند پروازوں کی منزل تبدیل ہوگئی اور ان کو متبادل ائیر پورٹس پر اتارا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوسکتی ہے۔موسم کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر مسافر پروازوں کے متعلق معلومات لیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر