مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے رابعہ فاروقی نے مہنگائی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے مہنگائی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر بکنے والی اشیائے خوراک کے نرخوں میں گراں قدر اضافے کی منظوری کی شدید مذمت کرتا ہے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے‘ گھی کی قیمت میں فی کلو 90 روپے جبکہ چینی کی قیمت میں فی کلو 17 روپے اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جس سے عام آدمی کی زندگی بُری طرح متاثر ہو گی۔ یوٹیلٹی سٹور کم آمدنی والے طبقے کیلئے ایک بڑی سہولت ہے‘ جہاں قیمتوں میں رعایت سے عوام فائدہ اٹھا رہے تھے حکومت نے سہولت کا یہ دروازہ بند کر کے عوام کی زندگیاں مزید تنگ کر دی ہیں لہذا اس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ اس اضافہ کو فلفور واپس لیا جائے کیونکہ اشیائے خورونوش ہوں یا توانائی کے وسائل‘ ان کے بغیر گزارہ نہیں‘ اس لیے حکومت جب ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو اس کی ضرب سیدھی غریب کے پیٹ پر پڑتی ہے۔ حکومت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا عندیہ دیتی آئی ہے مگر عملی صورت یہ ہے کہ رواں مالی سال کا آغاز ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہوا ہے۔ ادارہ جاتی بدانتظامی اور حکومتی فیصلوں نے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت کو ختم کر دیا ہے



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر