مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود، کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوگی: موسمیاتی ماہرین

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی، شہر میں آج تیز بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی آئی توکل معتدل بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ شدیدگرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرج چمک کےدوران صرف ایمرجنسی کالز کےلیےفون استعمال کریں۔موسمیاتی ماہرین نے ہدایت کی کہ سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتاہے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبے اور بالخصوص شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکریٹری نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں، برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے۔چیف سیکریٹری نے کےالیکٹرک،حیسکو اور سیکپو کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ضلعی انتظامیہ کو محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر