ملک اچھا چل رہا ہے، کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک اچھا چل رہا ہے، کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ، ابھی تو ہم 26 ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک اچھا چل رہا ہے، ملک کو کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی اور تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کی یو این قراردادوں کے مطابق حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ‘اراضی ریکارڈ سروسز کی فراہمی’ اور ‘ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم’ کا افتتاح بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر