اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اگلے ہفتے پلان کو منظور کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کے اس اسرائیلی منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے جس کا آغاز ایک فوجی آپریشن سے کیا جائے گا، پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کو امریکی حکام کی درخواست پر ان کے سامنے پیش کریں گے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر