روسی صدر نے دورہ الاسکا کے دوران امریکی شہری کو موٹر سائیکل کا تحفہ کیوں دیا؟

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے موقع پر ایک مقامی شخص کو غیر متوقع طور پرروسی صدر نے نئی موٹرسائیکل تحفے میں دے دی۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے یہ تحفہ اینکرج کے رہائشی مارک وارن کو دیا گیا۔ روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار آندرے لیدینیف نے ہوٹل کی پارکنگ میں وارن کو ’یورال‘ کمپنی کی نئی موٹرسائیکل اور اس کی چابیاں پیش کرتے ہوئے کہا، ’یہ تحفہ روسی صدر کی جانب سے ہے‘۔مارک وارن کو روسی سرکاری ٹی وی کی فوٹیج میں نئی موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر مارک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئی ماٹر سائیکل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ دن رات کا فرق ہے۔ مجھے اپنی پرانی بائیک پسند ہے لیکن یہ اس سے کہیں بہتر ہے‘۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات سے قبل روسی سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اینکرج کی ایک سڑک پر مارک سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مارک کی پرانی یورال بائیک کو سراہا۔ اس کمپنی کی فیکٹری 1941 میں سوویت روس میں قائم ہوئی تھی۔مارک وارن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اس بائیک کے پرزے، خاص طور پر نیا اسٹارٹر، حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ یوکرین میں تیار ہوتے ہیں۔ صحافی نے پوچھا کہ اگر پیوٹن اور ٹرمپ اس تنازعے کو الاسکا میں حل کرلیں تو کیا یہ ان کے لیے بہتر ہوگا؟ جس پر مارک وارن نے جواب دیا کہ ’جی ہاں، یہ اچھا ہوگا‘۔یورال موٹرسائیکل کمپنی کا دفتر امریکی ریاست واشنگٹن میں ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی تمام بائیکس قازقستان میں اسمبل کی جاتی ہیں اور یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد کمپنی نے روس سے اپنی پیداوار ختم کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر