سی پیک سے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی آئی ہے:عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی لاتے ہوئے عوام کے ذریعہ معاش کو بہتربنارہا ہے۔شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں تعمیر کئے جانے والے منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے،مقامی افراد کے لئے سماجی معاشی فوائد میں اضافے اور غریب عوام کو غربت سے نکالنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے سے ملک میں توانائی اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اثرات پہلے مرحلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے اور یہ کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کو مربوط کرے گا، مزید نجی سرمایہ کاری لائے گا، زراعت ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا اور خصوصی معاشی زون کے قیام سے صنعتی دور کا آغاز ہوگا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ قومی معیشت کو فروغ دینے اور علاقائی روابط اور تجارت کو بڑھانے کے لئے سی پیک کے تحت زیر تعمیر پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کی گوادر بندرگاہ کو شاہرات کے بہتر انفراسٹرکچر کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جارہا ہے۔سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک منصوبوں میں توسیع اور انہیں مستحکم کرنے اور تعاون کی بنیاد کو وسیع کرنے کے خواہاں ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بہت سے ممالک معاشی نمو اور ترقی کے لئے چین سے سیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ -19 وبا سے درپیش چیلنجوں کے باوجود چین کی معاشی نمو متاثر کن رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر