وفاق کے پی میں امداد پہنچا رہا ہے، وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وفاق کی جانب سے کے پی کے مختلف متاثرہ اضلاع میں مدد پہنچائی جارہی ہے لیکن کچھ صوبائی وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ27 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے کوئی بھی مسودہ یا تجاویز زیرغور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہر یوڈیو اشتہار میں بانی پاکستان اور علامہ اقبال کی تصویر تھی صرف ایک اخباری اشتہار پر سیاست کھیلی گئی، کے پی حکومت نے خود اپنی مہم میں جناح اور اقبال کی تصویر نہیں دکھائی مگر ہم نے سیاست نہیں کی۔خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے کے پی کے مختلف متاثرہ اضلاع میں مدد پہنچائی جارہی ہے، صوبے میں اموات قومی سانحہ ہے تاہم کچھ صوبائی وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں، بیرسٹر سیف فیلڈ میں جا کر وفاق کی سپورٹ دیکھیں۔ خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر