چینی سائنس دانوں نے کوویڈ19-کے لیبارٹری سے اخراج کے نظریہ کو مسترد کردیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چینی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے سائنس دانوں کے ایک گروپ کی جانب سے شائع ہونے والے مضمون میں کوویڈ-19 کے لیبارٹری سے اخراج کے نظریہ کو مسترد کردیا گیا ہے۔چین کے سائنسی جریدے ، سائنس چائنہ لائف سائنسز میں شائع ہونے والے مضمون میں سائنس دانوں نے اس بات پر بحث کی ہے کہ کوویڈ-19 کا باعث بننے والا سارس-کووی -2 ، نوول کورونا وائرس کے انسانی ساختہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔چینی محققین کا کہنا ہے کہ 2003 کے سارس-کووی کے مقابلے میں سارس-کووی -2 نے انسانی آبادیوں کے ساتھ زیادہ بہتر مطابقت پیدا کرلی ہے اور اس کی جانوروں کی میزبانی سے انسانی میزبانی کی تبدیلی کا عمل زیادہ وسیع ہوچکا ہے۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ فطری چنا کے ذریعہ ارتقا کی دلیل کے تحت اس طرح کی مطابقت پذیری موجودہ وبا کے آغاز سے پہلے ہی مرحلہ وار انتخاب کی مدد سے ہوسکتی ہے۔اس نظریہ کے تحت سارس-کووی -2 کا کسی بڑے شہر کی جانوروں کی مارکیٹ سے ممکنہ ظہور نہیں ہوسکتا اور کسی لیبارٹری میں اس کی افزائش کا امکان اس سے کہیں زیادہ ناممکن ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا کہ سارس-کووی -2 کی اصل پر بات چیت کرتے ہوئے اس کی مطابقتی تبدیلی کے طویل عمل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر