شین ژو-20 کے خلا نوردوں نے بیرونی خلائی سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ مکمل کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن پر تعینات شین ژو-20 کے عملے نے اپنے مشن کے بیرونی خلائی سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ مکمل کرلیا۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق چھن ڈونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جے پر مشتمل خلانوردوں نے تقریباً ساڑھے 6 گھنٹے تک خلا میں کام کیا اور تمام متعلقہ سرگرمیاں رات 10 بج کر 47 منٹ (بیجنگ وقت) پر مکمل کیں۔ اس دوران انہیں خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی کنٹرول ٹیم کی مدد حاصل رہی۔
سی ایم ایس اے کے مطابق چھن ڈونگ اور وانگ جے نے خلا میں چہل قدمی کے دوران ملبے سے بچاؤ کے آلات اور اضافی بیرونی سہولیات نصب کرنے کے علاوہ بیرونی آلات کی جانچ اور مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔
اب تک چھن ڈونگ بیرونی خلائی سرگرمیوں کے 6 ادوار انجام دے چکے ہیں جو کہ کسی بھی چینی خلانورد کی جانب سے خلا میں سب سے زیادہ چہل قدمی ہے۔
شین ژو-20 کے خلانورد اپنے خلائی سفر کا نصف مرحلہ مکمل کر چکے ہیں۔ عملہ اس وقت خلائی سائنس کے مختلف تجربات میں مستحکم پیش رفت کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر