کورونا؛ سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، صدر مملکت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ کے نئے کیسزمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز9 جولائی 2020 کے بعد کیسزکی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔ صدرمملکت نے کہا کہ عید پر جب آپ قربانی کے جانورخریدیں یا قربانی کریں یا پھر جب آپ نماز کیلئے جائیں تو احتیاط کریں، ماسک پہنیں، اپنی جائے نمازلے کرجائیں، ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اورگلے نہ ملیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عید کے موقع پراپنی ابھرتی ہوئی معیشت کو لاپرواہی کی نذر نہ ہونے دیں، سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، مضبوط اقوام نظم و ضبط کے ساتھ ابھرتی ہیں اور آپ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر