امریکا اور روس کے صدور کی الاسکا میں تاریخی ملاقات، ٹرمپ نے پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کیلئے امریکی ریاست الاسکا پہنچ گئے۔
صدرٹرمپ نے الاسکا چند لمحے پہلے پہنچ کرصدر پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا اور پھر اپنی گاڑی میں بٹھا کر ائیربیس سے میٹنگ کے مقام پر گئے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کی روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات ون آن ون نہیں ہوگی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کےرہنما یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کےبعد پریس کانفرنس کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل صدر ٹرمپ کی پیوٹن سے ون آن ون ملاقات طے تھی۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی چاہتا ہوں، نہیں جانتا کہ ملاقات کو کیا چیز کامیاب بنائے گی، اگر آج جنگ بندی نہیں ہوتی تو میں خوش نہیں ہوں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ہونے والی اہم ملاقات الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوگی۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرےخیال میں روس اور یوکرین امن معاہدہ کرلیں گے، پیوٹن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طےکروں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ہوں گے، دوسری ملاقات میں کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں،ملاقات اچھی ہوئی تو مستقبل میں امن کی ضامن بنے گی۔یاد رہے کہ امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر