بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، پیربابا اور چغرزئی کے علاقے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں کئی گاؤں بہہ گئے ، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بونیر میں ایک ہی گھر کے 20 افراد مکان کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بونیر نے بتایاکہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے، انہوں نے بونیر میں اموات میں اضافےکا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 کے قریب دیہات کلاؤڈ برسٹ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے باعث امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں مشکلات ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیونیوز کو بتایاکہ بونیر میں سیلاب سے سڑکیں بہہ گئیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، بونیر میں صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کوبھی کردار ادا کرنا ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بونیر کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے، انہوں نے وفاق سے بھی بونیر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہےکہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اموات 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر