سالیوں کو ان کے پھول کب ملیں گے ؟منشا اور مومل کے سوا ل پرفلک شبیر کا دلچسپ جواب

کراچی (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ منشا پاشا اور مومل شیخ نے گلوکار فلک شبیر سے پھولوں کا مطالبہ کردیا۔ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کی فیملی کی تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اسی تقریب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں منشا پاشا، مومل شیخ اور فلک شبیر کے مابین ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو ہورہی ہے۔ویڈیو میں مومل شیخ فلک سے کہہ رہی ہیں کہ ہمارے پھول کہاں ہیں، سالیوں کو بھی پھول دینے چاہئیں جس پر فلک ایک جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہاں لٹکائے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں مومل مسلسل پھولوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ سالیوں کو ان کے پھول کب ملیں گے جس پر فلک شبیر نے کہا کہ سالیوں کو پھول ان کے شوہر دیں گے۔فلک شبیر کے اس جواب پر اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ بھائی بھی دے سکتے ہیں پھول۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر