کشمیر سے محبت مجھے وراثت میں ملی ہے، آصفہ بھٹو

کوہالہ(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کشمیر پہلی بار نہیں آئی ،کشمیر سے ہمارا رشتہ تین نسلوں سے ہے ، ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ، تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے ، پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کیساتھ تھی اب بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ،کشمیر سے محبت مجھے وراثت میں ملی ہے ۔ہفتہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کوہالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر پہلی بار نہیں آئی ،کشمیر سے ہمارا رشتہ تین نسلوں سے ہے ، ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ، تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں ، پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کیساتھ تھی اب بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ،کشمیر سے محبت مجھے وراثت میں ملی ہے ، کشمیر پر جمہوری حقوق کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر