گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ضلع غذر میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
دیامر میں بھی بہن بھائی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جبکہ شاہراہ بابوسر پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جس کے بعد حسن آباد کے مکینوں نے گھر خالی کرنا شروع کردیے۔سیلاب سےفصلوں، مکانات، اسکول اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان ہوا، حکومت گلگت بلتستان نے جگہ جگہ ایمرجنسی نافذ کردی۔ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شاہراہ بابوسرلوشی کےمقام سے اور شاہراہ ریشم گندلو کے مقام سے بحال ہے جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھر اسکردو میں بھی موسلا دھار بارشوں سےکئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا جس کے باعث پاور ہاؤسز بند ہوگئے، اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ضلع کھرمنگ میں دریائے سندھ سمیت معاون دریاؤں میں اونچےدرجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ کےکٹاؤ سے کارگل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، ضلع گانچھے میں گونگما گیاری میں معلق پل دریا میں بہہ گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر